ٹریفک حادثات، 10افراد زخمی ہسپتال منتقل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ٹریفک اور سڑک کے مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوئے ۔۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ زخمیوں میں غلام سکینہ، محمد اکمل، محمد جنید اور دیگر شامل ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر محتاط رہیں اور حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کی حالت کے حوالے سے مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔