پی ڈی پی،5اعشاریہ 7ارب کی سکیم مکمل کی جائیگی :ڈپٹی کمشنر
سکیم میں ٹف ٹائلز بچھانے ، سیورج واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن پر کام کیا جائے گا
لودھراں (سٹی رپورٹر ) - پنجاب حکومت کے خصوصی اقدام کے تحت لودھراں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت 5 اعشاریہ 7ارب روپے کی میگا سکیم مکمل کی جائے گی۔ سکیم میں ٹف ٹائلز بچھانے ، سیورج واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے عوامل پر کام کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ لودھراں کی تاریخ میں یہ پہلا بڑا ڈویلپمنٹ منصوبہ ہے ، جس سے عوام جلد مستفید ہوں گے ۔ ایم سی اور واسا کی معاونت سے بہترین پلاننگ کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور نیسپاک کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزائن فائنل ہونے کے بعد شفاف ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں اربوں روپے کے پی ڈی پی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ واٹر سپلائی اور ٹف ٹائلز کے مسائل حل کرنے کی حکمت عملی پر زور دیا گیا۔