ستھرا پنجاب پروگرام ،صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کا حکم
ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کویقینی بنانے کیلئے مزید اقداما ت کریں:نعمان صدیق
ملتان(وقائع نگار خصوصی)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ملتان میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور شہر کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے مزید اقدامات کا حکم ۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، صفائی کا معائنہ اور عملہ صفائی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویسٹ فری سٹی ماڈل کے تحت مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر نے ٹاؤن ہسپتال رحیم آباد کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز اور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید اقداما ت کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی، ادویات کی بروقت فراہمی اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔مزید برآں ملتان میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد ویگنوں اور بسوں کو تھانوں میں بند اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مقررہ کرایوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔