نئے سال کی آمد ، میونسپل ایمپلائز یونین نے کیک کاٹا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین (رجسٹرڈ) نے ملک محمد مشتاق اپیکا کی قیادت میں نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا۔
تقریب پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف کے ڈیرے پر منعقد ہوئی، جس میں یونین کے سرپرست اعلی چوہدری عبدالغفار، وائس چیئرمین محمد عثمان ملک، صدر جہانزیب مسعود، سینئر نائب صدر شیخ ارسلان خالد، جنرل سیکرٹری ملک محمد سلمان لطیف، جوائنٹ سیکرٹری محمد وقار احمد اور آفس سیکرٹری مبشر حسین قریشی نے شرکت کی۔ شرکاء نے ملک کی سلامتی اور افواج پاکستان کے سال 2025 میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر دعائیں بھی کیں۔