وہاڑی ریلوے سٹیشن پولیس کے اہلکار تنویر احمد گوندل ریٹائرڈ

وہاڑی ریلوے سٹیشن پولیس کے  اہلکار تنویر احمد گوندل ریٹائرڈ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ریلوے سٹیشن پولیس کے سینئر اہلکار تنویر احمد گوندل نے 35 سالہ طویل اور مثالی خدمات کے۔۔

 بعد باقاعدہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔ ان کے اعزاز میں ریلوے سٹیشن وہاڑی میں پُروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ساتھی اہلکار، معزز مہمان، سماجی شخصیات اور دوست احباب نے شرکت کی۔ شرکاء نے تنویر احمد گوندل کو پھولوں کے گلدستے اور ہار پیش کیے اور ان کی دیانت داری، خوش اخلاقی اور خدمتِ خلق کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تنویر احمد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں پر مسرت کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں