لودھراں، اے ڈی پی سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ
لودھراں (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی لودھراں کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرِ صدارت ہوا۔۔۔
جس میں جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی)کے تحت 14 ارب روپے کی لاگت سے 19 سکیموں پر کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک پروگرام کے تحت ایک ارب 17 کروڑ روپے سے ضلع بھر میں 60 ہیلتھ مراکز کو ری ویمپ کیا جا رہا ہے ۔