شہری حدود میں جانوروں کا باڑہ قائم کرنے والے پر مقدمہ درج

شہری حدود میں جانوروں کا باڑہ  قائم کرنے والے پر مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔

بی زیڈ پولیس کو رفیع نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم الیاس نے شہری حدود میں باڑہ قائم کیا ہوا تھا جس کو منع کیا تو ملزم نے کار سرکار میں مداخلت شروع کردی اور بھانہ کو سیل کردیا تھا ملزم نے سرکاری سیل کو توڑ کر ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں