ایس پی صدر خدیجہ عمر کی تھانہ سٹی جلال پور میں کھلی کچہری

ایس پی صدر خدیجہ عمر کی تھانہ  سٹی جلال پور میں کھلی کچہری

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈاکٹرخدیجہ عمر کی طرف سے تھانہ سٹی جلال پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی ایس پی جلال پور محمدرمضان ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور جملہ تفتیشی افسر بھی کھلی کچہری میں موجود تھے ۔ایس پی صدر نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ایس پی صدر نے پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اورسائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں