ایچ ای سی اور پی آئی ای اے ایس کا قومی سائنس مقابلہ

ایچ ای سی اور پی آئی ای اے  ایس کا قومی سائنس مقابلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان کے نوجوان سائنس دانوں اور ریاضی دانوں کی بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے۔۔۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) کے مشترکہ ادارے ’’ایس ٹی ای ایم کیریئرز پروگرام‘‘نے 23 ویں قومی سائنس ٹیلنٹ مقابلے (این ایس ٹی سی23) کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے منتخب طلبہ کو جولائی 2027 میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈز میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔قومی سائنس ٹیلنٹ مقابلہ (این ایس ٹی سی) دراصل 1996 میں شروع ہونے والے قومی فزکس ٹیلنٹ مقابلے (این پی ٹی سی) کی توسیع ہے ۔ پاکستان نے 2001 سے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈز میں حصہ لینا شروع کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں