بارالیکشن:امجد فاروق صدر محمد علی زین سیکرٹری منتخب

بارالیکشن:امجد فاروق صدر محمد علی زین سیکرٹری منتخب

میاں چنوں (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے 2026-27 کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ الیکشن بورڈ کے چئیرمین چوہدری محمد عرفان ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا۔

 چوہدری امجد فاروق 365 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل سردار اورنگ زیب نظامی نے 179 ووٹ حاصل کیے ۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر محمد علی زین بھوڑ 371 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے ، ان کے مدمقابل شہزاد عاصم بلوچ نے 167 ووٹ حاصل کیے ۔ الیکشن میں کل 547 وکلاء نے حصہ لیا۔ دیگر کامیاب عہدیداروں میں نائب صدر عبید الرحمن ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری راو محمد اسلم، لائبریری سیکرٹری رضیہ پروین اور فنانس سیکرٹری محمد یعقوب ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں