نئی قیادت وکلا کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردارادا کرے گی:اکبر مختار

نئی قیادت وکلا کے مسائل کے حل کیلئے  مثبت کردارادا کرے گی:اکبر مختار

فتح پور جنوبی (نامہ نگار ) جنرل سیکرٹری انجمن تاجران خانگڑھ دوم سید اکبر مختار بخاری نے بار ایسوسی ایشن علی پور کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے کہا کہ اسماعیل خان گبول اور ملک صدام پنوہاں کی کامیابی وکلا برادری کے اعتماد اور جمہوری سوچ کی عکاس ہے ۔ مختار بخاری نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت وکلا کے مسائل حل، پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ اور انصاف کی بالادستی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے تمام امیدواروں کی جمہوری عمل میں شرکت کو سراہا اور بار کی ترقی و اتحاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں