خانگڑھ کو تحصیل بنانے کی تیاریاں سابقہ دور سے جاری ہیں:نوابزادہ افتخار

خانگڑھ کو تحصیل بنانے کی تیاریاں سابقہ  دور سے جاری ہیں:نوابزادہ افتخار

مونڈکا (نامہ نگار) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے نئی تحصیل مظفرگڑھ کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں۔ نوابزادہ افتخار احمد خان، ایم این اے نے واضح کیا کہ خانگڑھ کو نئی تحصیل بنانے کی تیاریاں سابقہ دور حکومت سے جاری ہیں۔

 خانگڑھ کا دو سو سالہ ماضی اور موجودہ انفراسٹرکچر اس تحصیل کو اہم بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ خاندان نے وسیب میں ہر اسکیم اور سرکاری بھرتیوں میں کردار ادا کیا، اور یہ حقائق کسی بھی طرح مسخ نہیں کیے جا سکتے۔ افتخار احمد خان نے علاقائی تعصب کو افسوناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی حلقے اس معاملے پر شعور اور قانون سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے قانونگوئیوں سے کہا کہ خانگڑھ تحصیل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور منفی پروپیگنڈہ کو ناکام بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں