نیب کے خلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

 نیب کے خلاف درخواستوں  کی سماعت ملتوی

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس چوہدری شہرام سرور اور سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قومی احتساب بیورو (قومی احتساب بیورو ملتان) کے خلاف میجر ریٹائرڈ ظہور احمد رانجھا۔۔

 محمد اکرم ملک، جبران انور اور عمار احمد کی رٹ درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور آئندہ سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکلاء محمد اسلم خان اور ایم عرفان گوندل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب مختلف افراد کو کال اپ نوٹس جاری کر رہا ہے اور ان کے کلائنٹس کو بھی یہ نوٹس موصول ہوئے ہیں جس سے انہیں خدشہ ہے کہ نیب انہیں گرفتار کر سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں