فاؤنڈیشن ارکان کی ملاقات ڈپٹی کمشنر کی تعاون کی یقین دہانی

 فاؤنڈیشن ارکان کی ملاقات  ڈپٹی کمشنر کی تعاون کی یقین دہانی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ محمد زیشان نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے اہم ملاقات کی۔ ۔۔

ملاقات میں ضلع میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں فاؤنڈیشن کے اراکین محمد آصف، محمد طاہر ہاشمی، رمضان رحمانی، حافظ ضیائالرحمان اور شیخ اشتیاق بھی موجود تھے ۔ گفتگو کے دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹ ادو میں موجود بلڈ بینک کو مکمل فعال بنانے ، تھیلیسیمیا وارڈ کے قیام، آگاہی سیمینارز اور معلوماتی کیمپس کے انعقاد، اور لیڈیز ہیلتھ انسپکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے ذریعے گھر گھر جا کر شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی اہمیت اجاگر کرنے جیسے نکات پر غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں