کوٹ ادو : تین ٹریفک حادثات، ایک نوجوان جاں بحق

کوٹ ادو : تین ٹریفک حادثات، ایک نوجوان جاں بحق

متعدد افراد زخمی، نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع میں گزشتہ شب تین مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے ، جن میں ایک نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پہلا واقعہ تھانہ صدر سرور شہید کے علاقے چکنمبر 431 میں ہوا، جہاں طارق حسن خٹک پٹھان موٹر سائیکل پر ہوٹل کے کام کے لیے جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر سڑک کے کنارے گھسیٹا، جس کے نتیجے میں طارق جاں بحق ہوا۔ ڈرائیور فرار ہوگیا اور متوفی کے آئی فون 17 پرو میکس بھی غائب ہو گیا۔دوسرا واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے مائی سہاگن میں پیش آیا، جہاں ارسلان کھنڈ موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔تیسرا حادثہ تھانہ سنانواں کے علاقے دڑہ روڈ پر ہوا، جہاں رکشہ میں سوار میاں بیوی کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی، دونوں زخمی ہوئے اور ہسپتال منتقل کیے گئے ۔پولیس نے تمام نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف دفعات 322/279، 337 جی اور 427 ت پ کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں