ایس ایچ او پردو لاکھ روپے لیکر اشتہاری چھوڑنے کا الزام
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ کہنہ نے مبینہ طور پر دو لاکھ روپے لیکر اشتہاری ملزم کو چھوڑ دیا۔۔
، تھانہ موچھ سے آئی پولیس واپس چلی گئی، مقدمہ کے مدعی کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ موچھ میں مقدمہ نمبر 374/25زیردفعہ 489 ایف کے اشتہاری ملزم محمد ابرار کو ایس ایچ او تھانہ کہنہ نے پکڑ لیا اور تھانہ موچھ کو اطلاع دیکر بلا لیا مگر مبینہ طور پر پیسے کی چمک سے ایس ایچ او تھانہ کہنہ محمودنے مبینہ طور دو لاکھ روپے رشوت لیکر اشتہاری ملزم محمد ابرار کو چھوڑ دیا۔