شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع سکیورٹی اقدامات
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادوپولیس کاعبادت گزاروں کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان، آپ کریں۔۔
عبادت ہم کریں حفاظت مہم کا آغازاس بارے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس کوٹ ادو کی خصوصی ہدایات پر عبادات کے مقدس ایام میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جامع سکیورٹی اقدامات کا اعلان کر دیا گیا\"آپ کریں عبادت، ہم کریں حفاظت\" کے سلوگن کے تحت خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے جس کے تحت نمازِتراویح،دیگر مذہبی اجتماعات کے دوران فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔