سرائے سدھو ، شہری گن پوائنٹ پر لٹ گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سرائے سدھو کے علاقے میں ڈاکو شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ۔۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین مسلح ڈاکوؤں نے مقامی شہری عصمت اللہ کو روک کر اس سے 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی شروع کر دی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔