ذیشان ڈھڈی قتل کیس ،پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

ذیشان ڈھڈی قتل کیس ،پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، بارعہدیداران

وہاڑی (خبرنگار) صدر اور جنرل سیکرٹری بار سمیت دیگر عہدیداران نے رکن بار ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) ملتان کی تحقیقات مکمل ہونے اور نامزد پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے پر پریس کانفرنس کی۔ وکلاء نے اس مقدمے کو اپنی اتحاد اور جدوجہد کی کامیابی قرار دیا۔صدر بار راؤ شیراز رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری متحد ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ جنرل سیکرٹری مطلوب حسین جوئیہ ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ مقدمہ کی مؤثر پیروی کے لیے وکلاء پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔اس موقع پر صدر بار بوریوالا رانا محمد الطاف ایڈووکیٹ، سابق صدر مہر لیاقت سنپال ایڈووکیٹ ودیگر ممبران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں