پولیس کا چھاپہ،بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
وہاڑی،دوکوٹہ (خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)پانچ سالہ بچی (ع)سے زیادتی ،پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ،فرار کی کوشش کے دوران نیفے میں پستول چلنے سے ملزم زخمی ہوگیا۔۔
،علاج معالجے کے لیے ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 124 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد وسیم ولد محمد جمیل شیخ کی پانچ سالہ بیٹی (ع)دکان سے کھانے پینے کے لیے چیز خریدنے جا رہی تھی کہ ملزم محمد عمر ولد لیاقت شیخ سکنہ 124 ڈبلیو بی نے اس کو بیٹھک میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے مقدمہ درج کیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا تھا ۔ایس ایچ او ٹبہ سلطانپورچودھری اشرف ظہور نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم بھاگ کھڑا ہوا جس وجہ سے اس کے نیفے میں موجود پستول چل گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔