اے سی بوریوالا کی زیر قیادت امریکی جارحیت کیخلاف ریلی

اے سی بوریوالا کی زیر قیادت  امریکی جارحیت کیخلاف ریلی

بورے والا(سٹی رپورٹر )ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت اور امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف بورے والا میں مرکزی امام بارگاہ سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ،

ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیل مخالف شدید نعرے بازی کی ۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا جواد حسین ملک اور ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے کی جبکہ مذہبی و سماجی رہنماؤں سمیت جماعت وحدت المسلمین،انجمن تاجران اور دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں