سرچ آپریشن :متعدد مشکوک افراد زیرحراست

سرچ آپریشن :متعدد  مشکوک افراد زیرحراست

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر حساس اداروں کاضلع بھرمیں سرچ آپریش جاری’ ہوٹلوں’ سرائے کی جانچ پڑتال’

گھرگھرکی تلاشی’متعدد مشکوک افراد زیرحراست’ تحقیقات کیلئے تھانہ جات منتقل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال اورافغان باشندوں کی تلاش کیلئے پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن ہوٹلوں سرائے کی خصوصی طورپرجانچ پڑتال کے علاوہ ریکارڈ کی چیکنگ’گھرگھرتلاشی کے دوران کوائف فراہم نہ کرنے اور مشکوک افراد کوتحویل میں لیکر تحقیقات کیلئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں