اراضی تنازع پر خاتون اور بچوں پر تشدد،قتل کی دھمکیاں
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں چک نمبر 32ڈبلیو بی کی رہائشی خاتون ہبہ اشفاق نے تھانہ صدر میں درخواست دی کہ۔۔۔
26فروری 2026 کی رات ساڑھے آٹھ بجے ملزمان وکیل، عل رضا، کاشف رضا اور نعمان رضا نے چادر چار دیواری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر میں زبردستی داخل ہو کر انہیں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔درخواست گزار کے مطابق یہ واقعہ شوہر کے ساتھ زمین کے تنازعے کی وجہ سے ہوا۔ ملزمان نے گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس سے خاتون اور بچے شدید خوف میں مبتلا ہو گئے ۔ خاتون نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے فوری تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات معاشرتی امن کے لیے خطرناک ہیں۔