محکمہ سکولز نے نئے تعلیمی سیشن کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکولز پنجاب نے نئے تعلیمی سیشن کیلئے تعطیلات، نصاب اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق اہم اعلانات کر دیے ۔
اعلامیے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک ہوں گی۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ شیڈول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں ترتیب دی جائیں۔حکام نے تعلیمی سال 2026 کو ماحولیاتی آگاہی کا سال قرار دیتے ہوئے تمام اسکولوں میں شجرکاری مہم چلانے اور ہر طالب علم و استاد کو کم از کم ایک پودا لگانے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نویں اور دسویں جماعت کا نیا یکساں نصاب 2027 سے نافذ ہوگا جبکہ اساتذہ کی تربیت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اسٹیم پروگرام کے تحت ہر سال اگست میں اسکول سطح پر مقابلے منعقد کیے جائیں گے ۔