میپکو : 3 افسر برطرف اور متعدد اہلکاروں کو سزائیں

میپکو : 3 افسر برطرف اور متعدد اہلکاروں کو سزائیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کی سماعت کے بعد 3 افسران کو ملازمت سے برطرف اور 14 افسران و ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ اشفاق احمد نے پاکستان واپڈا ایمپلائز رولز 1978ء کے تحت کیسز کی شنوائی کی۔برطرف ہونے والے اہلکاروں میں ایس ڈی او آپریشن کبیروالہ سب ڈویژن کامران الیاس، ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ عباس علی اور ٹیسٹ اسسٹنٹ ایم اینڈ ٹی سرکل خانیوال طالب حسین جوہری شامل ہیں۔ تینوں کو خانیوال میں تعیناتی کے دوران الزامات ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔دیگر اہلکاروں کو تنزلی اور انکریمنٹس روکنے کی سزائیں دی گئیں۔ ایس ڈی او، لائن سپریٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور دیگر اہلکاروں کو موجودہ سکیل میں ایک سے پانچ سال کے لیے تنزلی اور ایک سے دو سال کے لیے انکریمنٹس روکنے کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ کچھ اہلکاروں کو محض تنبیہ کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں