وہاڑی میں ایران پر حملے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

وہاڑی میں ایران پر حملے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف شعیہ علماء کونسل وہاڑی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں صوبائی نائب صدر علامہ سید نسیم عباس جوادی، ضلعی صدر ریاض جعفری، ڈی ایس پی سرکل رضوان خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امت مسلمہ کے اتحاد اور خودمختاری کے لیے مؤثر کردار ادا کیا اور استعماری قوتوں کو بہادری سے للکارا۔ ریلی میں شہریوں نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور امت مسلمہ کے حق میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر ایسے اقدامات کا بھرپور جواب دینا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مسلم ممالک کی خودمختاری قائم رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں