کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

 کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ ڈی پی او عرفان علی سموں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے ۔ اجلاس میں پاک افغان سرحدی کشیدگی اور ایران میں پیش آنے والے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں