ملتان ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں پیشنٹ کیئر ہسپتال پر چند افراد نے حملہ کیا
اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 383/26 بجرم دفعات 324، 506-B، 379، 148، 149 تھانہ سیتل ماڑی میں درج کر لیا گیا۔ ملتان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے دو پستول برآمد کر لیے ۔