میپکو ملتان کی جانب سے سیفٹی واک اور معائنہ مکمل

میپکو ملتان کی جانب سے  سیفٹی واک اور معائنہ مکمل

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی کی ہدایت پر سیفٹی ٹرینرز اور۔۔۔

 ٹیم نے گلگشت سب ڈویژن میں سیفٹی واک اور کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران لائن سٹاف کے ٹرانسفارمر مینٹی نینس اور درختوں کی شاخوں کی کٹائی کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ایس ڈی او سیفٹی رانا محمد عمران اور سیفٹی انسپکٹر سجاد بھٹہ نے محمود جم روڈ، شاہین بلاک، لابر بلاک اور عثمان بلاک میں جاری کام کی نگرانی کی۔ 11KV وینس فیڈر پر جاری کام کے دوران سب ڈویژنل لائن سٹاف کے زیر استعمال ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی چیکنگ بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں