غلام اصغر گرمانی کیس میں رقبہ فراہم کرنے والوں کی جائیداد فریز
ملتان (کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت ملتان کے جج وسیم الرحمن خان خاکوانی نے رکن صوبائی اسمبلی غلام اصغر گرمانی کے۔۔۔
خلاف کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے کیس میں زمین فراہم کرنے والوں کی جائیداد فریز کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا موقف جاننے کے لئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ درخواست گزاروں نوید احمد، اعجاز سرور اور قیصر کی قبل از گرفتاری ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے ۔