ملتان پولیس ریجن میں ڈویلپمنٹ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

ملتان پولیس ریجن میں ڈویلپمنٹ  منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے ملتان ریجن کے بلڈنگ افسروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔۔۔

ڈویلپمنٹ سکیموں کی تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے زیرِ تعمیر اور جاری منصوبوں پر بات کی گئی۔آر پی او عثمان اکرم گوندل نے افسروں سے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ تمام ڈویلپمنٹ سکیمیں مقررہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کی جائیں تاکہ پولیس فورس کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں