صفدر حسین واہگہ ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات
ملتان (خصوصی رپورٹر)سابق سی سی او ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ۔۔۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اس سے قبل بھی ملتان اور جنوبی پنجاب کے تعلیمی شعبے میں مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ایک تجربہ کار، دیانتدار اور پیشہ ور افسر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔