معرکہ بدر نے ثابت کیا کامیابی رحمت الٰہی کی محتاج،ذیشان کلیم
نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن مجتبیٰ ؓ نے امت کو خانہ جنگی سے بچایا ،خطاب
ملتان (کرائم رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اطلاعات، علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بدر حق و باطل کا پہلا عظیم معرکہ ہے جس نے ثابت کیا کہ نصرت الٰہی مادی وسائل کی نہیں بلکہ رحمت الٰہی اور توکل کی محتاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ 313 فاقہ مست غلاموں نے اپنے بے مثال جذبے سے مشرکین کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ حضور ﷺ کے اشاروں کے مطابق میدان جنگ میں جو مقامات مقرر کئے گئے ، وہاں لاشیں برآمد ہوئیں جو نبوت اور معجزۂ بصیرت کی روشن دلیل ہیں۔علامہ ذیشان نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی علمی و روحانی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؓ کا حجرہ دین کی تفہیم اور وحی کے انوار کا مرکز رہا۔نواسہ رسول ﷺ امام حسن مجتبیٰؓ کی سیرت کو مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپؓ نے خانہ جنگی سے امت کو بچانے کے لئے تختِ خلافت کی قربانی دی اور اپنا مال راہِ خدا میں خرچ کیا۔ علامہ نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو امام حسنؓ کے فلسفۂ امن کے ذریعے اتحاد کی ضرورت ہے ۔
تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔