ایران پر حملہ پوری امت پر حملے کے مترادف،مقررین
شیعہ سنی متحد، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حافظ اسلم،ایوب مغل
ملتان (کرائم رپورٹر)ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے خلاف ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور \"لبیک الجہاد\"، \"امریکا اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی\" جیسے نعرے لگائے ۔ شرکاء نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی اور دیگر شہداء کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل کے صدر حافظ محمد اسلم، محمد ایوب مغل، علامہ سید علی سجاد نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، سلطان محمود ملک، مہر شاہد عباس چاون، صابر خان بلوچ، بشارت عباس قریشی اور سید معصوم گیلانی نے کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی سب ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دشمن کی سازشوں کو سمجھیں، اختلافات کو بھلا کر اتحاد و وحدت قائم کریں اور امریکا و اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنائیں۔