ہائی کورٹ بار ملتان کے انتخابات میں ریکارڈ بچت

 ہائی کورٹ بار ملتان کے انتخابات میں ریکارڈ بچت

الیکشن کمیشن نے 11 لاکھ 90 ہزار روپے بچا کر شفاف انتظامات مکمل کئے

ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن کمیشن نے 2026-27 کے انتخابات میں شفاف اور مؤثر انتظامات کرتے ہوئے 11 لاکھ 90 ہزار روپے کی بچت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔چیئرمین الیکشن کمیشن سید ریاض الحسن گیلانی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی مد میں 41 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے گئے ، جبکہ تمام اخراجات 29 لاکھ 59 ہزار 330 روپے رہے ، جس سے 11 لاکھ 90 ہزار روپے کی بچت ہوئی۔پولیس اہلکاروں اور دیگر عملے کے کھانے پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ کئے گئے ، جبکہ 400 افراد کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس پر 7 لاکھ 40 ہزار روپے لاگت آئی۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور اسٹیمپس پر 1 لاکھ 66 ہزار 350 روپے خرچ ہوئے ۔کوآرڈی نیٹر کمیٹی کے ارکان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ روپے اعزازیہ دیا گیا، جبکہ دیگر سٹاف کو بھی 1 لاکھ روپے دیئے گئے ۔چیئرمین نے کہا کہ اس شفاف اور کفایت شعار انتظام سے انتخابات کے معیار میں بہتری آئی اور وسائل کے مؤثر استعمال کی مثال قائم ہوئی، جس سے آئندہ انتخابات کے لئے رہنمائی ملے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں