ٹریول ایپ میں مسافروں کی انٹری نہ کرنے پر مقدمہ

ٹریول ایپ میں مسافروں  کی انٹری نہ کرنے پر مقدمہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) لاری اڈا پر ٹریول ایپ میں مسافروں کی انٹری نہ کرنے پر پولیس نے بس اسٹینڈ کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد اکبر خان دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت کے دوران جنرل بس اسٹینڈ کوٹ ادو پہنچے جہاں انہوں نے ایک ٹریول آفس کا آن لائن ریکارڈ چیک کیا۔ریکارڈ کی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ دفتر میں آنے والے مسافروں یا کرایہ داروں کی انٹری ٹریول ایپ میں درج نہیں کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ کے منیجر خالق داد نیازی نے مسافروں کی تفصیلات درج نہ کر کے پنجاب انفارمیشن آف ٹیمپریری ریزیڈنٹس ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی۔جس پر تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں