متعدد جرائم پیشہ عناصر گرفتار،اسلحہ برآمد

متعدد جرائم پیشہ عناصر گرفتار،اسلحہ برآمد

گگومنڈی(نامہ نگار)جرائم پیشہ عناصرسے 4پسٹل،1رائفل اورشراب برآمد۔ملزمان ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ اے ایس آئی رانا غضنفرعباس نے گرفتارکرلیا۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزفرحان شیخ پسٹل30بور،حسن علی رحمانی پسٹل30بورجبکہ فہدپستول32بورسے بستی محمدپورہ میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے اطلاع ملنے پراسسٹنٹ سب انسپکٹرراناغضنفرعباس نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکرتینوں ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے ۔ دریں اثناء سب انسپکٹرسیدعامرحسین کاظمی نے دوران گشت حسن بھٹی سے پسٹل30بوراورنوازڈھڈی سے رائفل7MMبرآمدکرلی ہے َ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں