بلیسڈ فرائیڈے پر شہری کاروباری مراکز پررعایتی پیکیج سے مستفید

بلیسڈ فرائیڈے پر شہری کاروباری  مراکز پررعایتی پیکیج سے مستفید

بورے والا (نمائندہ دنیا) بلیسڈ فرائیڈے کے موقع پر بورے والا شہر اور گردونواح میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف کاروباری مراکز پر خصوصی رعایتی پیکیج سے فائدہ اٹھایا۔اس موقع پر۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک نے شہر کے مختلف کاروباری مراکز، لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کا دورہ کیا اور تاجروں و شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس دن کو اللہ سے تجارت کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے معاشرے میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اور مستحق افراد کو بھی ریلیف ملتا ہے ۔بلیسڈ فرائیڈے کے موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد نے زیرو فیصد منافع پر اشیاء فروخت کیں جبکہ متعدد دکانداروں نے مختلف اشیاء پر نمایاں رعایت دی۔ اس کے علاوہ دیگر شعبہ جات نے بھی اپنی بساط کے مطابق اس دن میں شرکت کی اور شہریوں کو سہولت فراہم کی۔شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع سے عام آدمی کو مہنگائی کے دور میں ریلیف ملتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں