انجمن پٹواریاں جہانیاں کے جنرل سیکرٹری مشتاق احمد پٹواری انتقال کرگئے
جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں بار ایسوسی ایشن کے رکن چودھری زبیر انجم ایڈوکیٹ کے بھائی انجمن پٹواریاں تحصیل جہانیاں کے جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق احمد پٹواری گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ۔۔۔۔
ان کی نماز جنازہ گاہ ان کے آبائی گاؤں 112ٹن آر میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں اسٹنٹ کمشنر فہد نور ڈی ایس پی ملک عبد المجید تحصیلدار نائب تحصیلدار،چوہدری ظفر حیات وڑائچ ،چوہدری سعید اقبال گورایہ ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار چوہدری وسیم طارق ایڈوکیٹ،راو سعادت علی ،چوہدری سعید اقبال ،چوہدری الیاس رندھاوا ،چوہدری اکرام الغنی ،چوہدری قیصر شریف.محمد ظفر پٹواریصدر پریس کلب خالد شریف گجر محمد آصف جاوید خالد محمود بھٹیافتاب حیسنشمس الحق لانگشیخ چاندمحمد احمد آصفاظہر ٹینڈامحمد عمر ،زاہد اقبال ،فاروق رندھاوا ،خضر حیات ٹینڈا ،زاہد اقبال سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔۔اورمرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔