ٹرانسفارمرکے پول ناکارہ کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ

 ٹرانسفارمرکے پول ناکارہ  کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ

مونڈکا (نامہ نگار) بستی تارے والا، علی پور روڈ پر نصب بجلی کا ٹرانسفارمر کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ بن گیا ہے ۔ ۔۔۔

مقامی افراد کے مطابق ٹرانسفارمر کو سہارا دینے والے دونوں پول مکمل طور پر گل چکے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے بتایا کہ اس خطرناک صورتحال کے بارے میں کئی بار ڈویژنل خان گڑھ کے لائن سپریٹنڈنٹ کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔مقامی مکینوں نے چیف میپکو سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خستہ حال پول تبدیل کر کے ٹرانسفارمر کو محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں