موٹر سائیکل سلپ ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی، تین افراد زخمی
جہانیاں (نمائندہ دنیا) ملتان وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق اظہار فیکٹری کے قریب موٹر سائیکل اچانک سلپ ہو کر سڑک کے درمیان قائم ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ احمد، 21 سالہ بلال اور 21 سالہ فیصل شامل ہیں۔ تینوں افراد موٹر سائیکل پر جہانیاں سے ملتان جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔