ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرمتعدد گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ٹریفک آفیسر ملک سلیم سکندر نے بوریوالا میں مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران ون وے کی خلاف ورزی۔۔۔
، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔تقریباً 300 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے جبکہ متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر متعلقہ تھانوں میں بند کی گئیں۔ ملک سلیم سکندر نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔