لودھراں میں پٹرول پمپس پر نرخ اور دستیابی کی جانچ پڑتال
لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اشرف کی ہدایات پر ایس ڈی او پیرا فورس شاہد حسین سپرا کی نگرانی میں انفورسمنٹ آفیسر تانیہ سجاد اور انویسٹی گیشن آفیسر عاصم گلریز نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔معائنہ کے۔۔۔
دوران پٹرول کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو چیک کیا گیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ایس ڈی او پیرا فورس نے پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پٹرول کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہری بروقت اور مناسب قیمت پر ایندھن حاصل کر سکیں اور پمپس پر کسی قسم کی بدانتظامی نہ ہو۔