شاہجمال میں ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی

شاہجمال میں ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی

امریکہ و اسرائیل انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں، محمد بشارت، مظہر حسین ودیگر

مونڈکا (نامہ نگار) شیعہ علماء کونسل شاہجمال کی قیادت میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی امام بارگاہ حسینیہ شاہجمال سے شروع ہو کر مرکزی چوک بازار اور اڈا خانگڑھ تک گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے ایران پر جاری امریکی و اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر فقہ جعفریہ محمد بشارت، سرپرست سید مظہر حسین شاہ، مولانا مرید عباس، حاجی نذر حسین، صوفی محمد اسلم اور محمد یاسر عرفات حمزہ نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں رہبر مسلمین سید علی خامنائی انکے خاندان کے افراد سول و فوجی قیادت اور سکول کی معصوم بچیوں کی ظالمانہ بمباری میں شہادت جنگی جرائم ہیں ،مسلم امہ ان جرائم کیخلاف کھڑی ہو مذمتوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، سکولوں اور پبلک مقامات کو نشانہ بنا کر معصوم افراد کو ہلاک کرنا انسانی اقدار کی شدید خلاف ورزی ہے اور اقوام عالم کو فوری طور پر اس ظلم کو روکنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استعمار نے ایرانی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، اور اس موقع پر مسلم امہ کو متحد ہو کر مظلومین کے حق میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ پولیس نے ریلی کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کیے تاکہ امن و امان برقرار رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں