کوٹ ادو،لائن پارعلاقہ محلہ غریب آبادکاسیوریج سسٹم ناکارہ

کوٹ ادو،لائن پارعلاقہ محلہ غریب آبادکاسیوریج سسٹم ناکارہ

واسابھی مشکلات کم نہ کرسکا، گلیوں میں گندا پانی جمع، آمد و رفت میں مشکلات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) واسا کے قیام کے باوجود لائن پار علاقہ کی مشکلات کم نہیں ہو سکیں۔ محلہ غریب آباد میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث نالیوں کا گندا پانی کئی روز سے گلیوں میں جمع ہے ، جس سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔اہل علاقہ مجبوراً گندے پانی سے گزر کر گھروں تک پہنچنے پر مجبور ہیں اور آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ گلیوں میں کھڑا گندہ پانی ماحول کو بھی بدبودار بنا رہا ہے اور شہری نمازی مساجد تک پہنچنے سے بھی قاصر ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے نالیوں کی صفائی اور تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔ متاثرہ گلیوں میں مبین اظہر گرمانی والی اور صحافی محمد اظہر فاروق والی شامل ہیں، جہاں سیوریج کا پانی جم جانے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم سے ہنگامی بنیادوں پر مطالبہ کیا ہے کہ ان گلیوں سے گندے پانی کو فوری نکالا جائے اور سیوریج سسٹم کو درست کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں