کمشنر کا غلام مصطفی کی وفات پر بھائی سے اظہار تعزیت
وہاڑی (خبرنگار) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بورے والا کے مرحوم نائب تحصیل ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی کے۔۔۔
بھائی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ کمشنر نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ غلام مصطفیٰ بھٹی ایک مخلص اور باصلاحیت شخصیت تھے جن کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ غلام مصطفیٰ بھٹی چند روز قبل سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے جہاں ان کی تدفین بھی عمل میں آئی۔