خانیوال میں محفوظ پنجاب کے تحت فرضی مشقیں شروع

خانیوال میں محفوظ پنجاب کے تحت فرضی مشقیں شروع

گنجان آباد بازار میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ضلع میں محفوظ پنجاب کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر سرپرستی عید سے قبل فرضی مشقوں کا آغاز کیا گیا۔ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی نے مشترکہ فرضی مشق میں حصہ لیا جس میں شہر کے گنجان آباد بازار میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ آتشزدگی کی فرضی اطلاع پر فوری ریسپانس دیا گیا، آگ بجھانے اور لوگوں کے انخلاء کی مشق کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر تمام محکمے الرٹ رہیں گے اور تاجر حضرات بازاروں میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے اہم بازاروں اور مقامات پر واٹر ہائیڈرنٹس کی تنصیب مکمل کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل ممکن ہو۔یہ اقدامات شہریوں کے تحفظ اور بازاروں میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں