وسندے والی میں بے نظیر انکم سپورٹ میں کٹوتیاں

وسندے والی میں بے نظیر  انکم سپورٹ میں کٹوتیاں

وسندے والی (نامہ نگار) وسندے والی اور اس کے گرد و نواح میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید خواتین نے ۔۔۔

مبینہ کٹوتیوں کا انکشاف کیا ہے ۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ امدادی رقم کی ادائیگی کے دوران مختلف ایجنٹس اور دکانداروں کی جانب سے 1000 سے 2000 روپے تک غیر قانونی کٹوتی کی جاتی ہے ۔ رقم اکثر ایجنٹس کے ذریعے اڈوانس وصول کر کے بعد میں مکمل ادا کی جاتی ہے تاکہ کرپشن چھپی رہے اور دکانداروں و ایجنٹس کا اعتماد قائم رہے ۔خواتین نے مزید الزام لگایا کہ رقم نہ دینے والوں کو مافیا کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے اور کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں