پولیس سے مزاحمت، ملزم چھڑانے پر مقدمہ درج

پولیس سے مزاحمت، ملزم  چھڑانے پر مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے گرفتار ملزموں کو چھڑوا کر فرار کرانے کے الزام میں پانچ نامزد سمیت پندرہ سے بیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔

گلگشت پولیس کے اے ایس آئی انعام الحق نے استغاثہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ دوران ڈیوٹی جوا کھیلنے والے ملزموں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے ۔پولیس کے مطابق عبید رضا، عدنان اور دیگر ملزموں کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم اسی دوران سجاد رحمانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا۔ ملزموں نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی اور دھکم پیل کرتے ہوئے گرفتار افراد کو زبردستی چھڑوا کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں