صارفین کی شکایات کا ازالہ، ریکوری اہداف پورے کئے جائیں، گل محمد زاہد
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کمپنی کے لئے قابل احترام ہیں اور۔۔
ان کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسفارمرز کی خرابی کی صورت میں فوری تبدیلی اور رسپانس میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسر مقررہ ریڈنگ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بلنگ اور متعلقہ پراسیسز بروقت مکمل ہو سکیں۔